کروڑ لعل عیسن کی خبریں 18/06/2015

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) 3 روز گزرنے کے باوجود ٹی ایم اے چوک کا جلا ہوا ٹرانسفارمر نصب نہ کیا گیا۔ جس کے باعث علاقہ کے سینکڑوں مکینوں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ گھر میں بچے ، خواتین اور بوڑھے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے اپنے دورہ فتح پور میں اعلان کیا تھا کہ جلا ہوا ٹرانسفارمر 24 گھنٹے میں تبدیل نہ ہوا تو وہاں کے افسر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ لیکن آ چوتھے روز بھی ٹی ایم اے چوک میں نصب ٹرانسفارمر تبدیل نہ کیا گیا جس سے کاروباری مراکز ، سبزی منڈی اور علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان شریف شروع ہو چکا ہے جس کے باعث روزے داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فی الفور تبدیل کیا جائے۔

…………………………………
…………………………………
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کروڑ لعل عیسن میں چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ۔ چور دن دیہاڑے محلہ فضل آباد نزد مدرسہ حسنیہ بارویہ میں شیخ انیس کے گھر چوری کی تیسری واردات میں 15 ہزار نقد ، قیمتی گھڑی ، UPS اور بیٹری لے گئے۔ 15 روز قبل سٹپ لائزر اور 6 ماہ قبل ایک لاکھ 72 ہزار نقدی ، موبائل اور گھریلو سامان بھی لے گئے تھے۔ چور دن 11 بجے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور جاتے ہوئے سیف الماری سے نقدی گھڑی اور دیگر سامان لے گئے۔ کپڑے اور دیگر سامان بکھرا پڑا رہا۔

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News