آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے اسپیکر سردار غلام صادق کو نااہل قرار

Sardar Ghulam Sadiq

Sardar Ghulam Sadiq

آزاد کشمیر (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار خان بہادر خان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر سردار غلام صادق کو بیک و دو سرکاری تنخواہیں لینے پر نا اہل قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سردار غلام صادق اب ’صادق اور امین‘ نہیں رہے اس لئے انھیں نااہل قرار دیا جاتا ہے اور وہ ریاست میں 21 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سردار غلام صادق وزیراعظم پاکستان کے مشیر بھی تھے اور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

سردار غلام صادق دونوں جگہوں سے باقاعدگی کے ساتھ تنخواہ لیتے رہے اور میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد انھوں نے 18 لاکھ روپے قومی خزانے میں واپس جمع کرائے۔