آذربائیجان : نگورنو کارا باخ میں جھڑپیں، متعدد افراد مارے گئے

Azerbaijan Clashes

Azerbaijan Clashes

آذربائیجان (جیوڈیسک) آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقے نگورنو کارا باخ میں ہونے والی جھڑپوں میں متعدد افراد مارے گئے ہیں۔

آرمینیا کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں اس کےاٹھارہ فوجی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ آذربائیجان نے اپنے بارہ فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لڑائی میں کئی شہری بھی مارے گئے ہیں۔

آرمینیا اور آذربائیجان دونوں نے ایک دوسرے پر لڑائی شروع کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔

روس نے فریقین سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔ نگورنو کارا باخ 1994 میں جنگ کے خاتمے کے بعد سے آرمینیائی علیحدگی پسندوں کے قبضے میں ہے۔