اظہر علی آسٹریلیا میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی پاکستانی اوپنر بن گئے

Azhar Ali

Azhar Ali

سڈنی (جیوڈیسک) دورہ آسٹریلیا پر قومی کرکٹر اظہر علی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، وہ کینگروز کے دیس میں ٹیسٹ سیریز کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے قومی اوپنر بن گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف قومی بلے باز اظہر علی کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ، قومی نائب کپتان نے سڈنی ٹیسٹ کے دوران ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

اظہر علی کینگروز کے دیس میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے اوپنر بن گئے ہیں ۔ اس سے قبل یہ اعزاز سابق مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان کے پاس 390 رنز کے عوض تھا ۔ اظہر علی نے ان کا یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز توڑا۔

پاکستانی نائب کپتان کو اس سے قبل میلبورن ٹیسٹ میں ناقابل شکست ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہوا تھا۔