بدین کے نواحی علاقے میں اسکول پر شہد کی مکھیوں کا حملہ، بیس سے زائد بچے زخمی

Badin Children

Badin Children

بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی علاقے میں اسکول پر شہد کی مکھیوں کا حملہ ، بیس سے زائد بچے زخمی ہوگئے۔

بدین کے وارڈ نمبر 2 کے گاؤں محمد اسماعیل سومرو میں پیش آیا جہاں پر دوران پڑھائی شہد کی مکھیوں نے اسکول کے بچوں پر حملہ کردیا اور بیس سے زائد بچوں کو ڈھنک مار کر زخمی کردیا۔

بچوں نے اسکول سے بھاگ کرجان چھڑائی اور متاثر ہونے والے بچوں کو بدین کی سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کا علاج جاری ہے، اسکول میں متاثر استاد محمد خان سومرو کا کہنا تھا کہ اچانک سے مکھیوں نے حملہ کیا اور بیس سے زائد بچوں کو زخمی کیا، ڈر کے مارے بچے اسکول سے بھاگ گئے اور جو رہ گئے اور ڈھنگ کے شکار ہوگئے۔

جبکہ ذرائع کے مطابق اسکول کے قریب ہی ایک درخت ہے جس میں شہید کی مکھیوں کا بڑا چھتا موجود ہے اور کسی گاؤں کے بچے کی جانب سے اس چھتے کو پتھر مارنے کے بعد یہ صورتحال پیدا ہوئی تھی۔۔