بدین میں بھیل برادری کا اپنے زمینداروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدین (عمران عباس ) بدین میں بھیل برادری کا اپنے زمینداروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، اغوا کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا الزام، تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کی تحصیل تلہار کے نواحی گاﺅںکھیموں بھیل کے مکین حاجی بن پوڑھو بھیل نے اپنی برادی کے ہمرا بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر کرے دھرنا دیا، متاثر ہ برادی کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ ہم غریب ھاری ناصر آرائیں کی زمینوں پر کام کرتے ہیں۔

تین دن قبل حاجی بھیل اپنے بچوں کے ہمرا زمینوں پر کام کررہا تھا کہ مذکورہ زمیندار اپنے ساتھیوں جانی آرائیں، آصف آرائیں، عبدالخالق آرائیںعبدالرزاق آرائیں، حاجی سرور، عبدالحق،کے ہمرا وہاں پر پہنچا اور مجھے ، میرے بھائی عارب نم اور میرے چچازاد بھائی قاسم ، دلبر، حاجی بھیل کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور ہمیں اپنے ساتھ اغواہ کرکے لے گیا۔

تقریباََ پانچ گھنٹے بعد میرے والد اور دیگر لوگ ان کے گھر پر پہنچے اور منت سماج کے بعد انہوں نے ہمیں واپس جانے دیا، انہوں نے بتایا کہ ہماری ان زمینداروں سے مزدوری پر تلخ کلامی ہوتی رہتی ہے وہ اس لیئے کہ یہ ہمیں ہماری مکمل مزدوری نہیں دیتے ، انہوں نے ایس ایس پی بدین اور دیگر بالا حکام سے اپیل کی ہم ہندو برادری سے انصاف کرکے ہم پر تشدد اور نا انصافی کرنے والے زمینداروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔۔

Badin Bheel Brothry Protest

Badin Bheel Brothry Protest