بدین سے گیس کے مزید ذخائر دریافت

Badin News

Badin News

بدین (جیوڈیسک) پاکستان میں کام کرنے والی ایک نجی کمپنی پاکستان ایکسپلوریشن لمیٹڈ نے سندھ میں بدین بلاک سے گیس کے مزید ذخائر دریافت کر لئے ، ان ذخائر سے یومیہ ایک کروڑ 60لاکھ مکعب فٹ گیس دستیاب ہو سکے گی۔

وزارت پٹرولیم کی طرف سے جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق پاکستان ایکسپلوریشن لمیٹڈ نے سندھ کے ضلع سجاول میں بدین فور ساؤتھ بلاک سے گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں، اس بلاک سے ابتدائی طور پر یومیہ ایک کروڑ 60لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔

اعلامیئے کے مطابق بدین بلاک سے اس سے قبل بھی 90لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس دریافت ہوئی تھی اس طرح اب بدین بلاک سے حاصل ہونے والی مجموعی گیس 2کروڑ 50لاکھ مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ جائے گی، جبکہ بدین بلاک سے 26بیرل یومیہ کے حساب سے خام تیل بھی حاصل ہو گا۔