بلدیہ کورنگی کا تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات اور وال چاکنگ کے خلاف سخت کاروائی کا اعلان

RELEASE DMC KORANGI KARACHI

RELEASE DMC KORANGI KARACHI

کراچی : بلدیہ کورنگی کا تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات اور وال چاکنگ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کا اعلان ،ٹریفک کی روانی اورآمد و رفت کے نظام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور علاقائی خوبصورتی میں اضافے کو یقینی بنا نے کے لئے شاہراہوں ،گلیوں اور فٹ پاتھوں کو تجاوزات اور رکاوٹوں سے پاک بنا نے اور دیواروں سے وال چاکنگ کے خاتمے کے لئے محکمہ انسداد تجاوزات اور میونسپل ریگولیشن کو متحرک کردیا گیا۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ ضلع حدود میں تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے جہاں اقدامات تیز کے ساتھ جاری ہیں وہیں علاقائی خوبصورتی میں اضافے اور غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کررہے ہیں انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات اور وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لا کر اس کی روک تھا م کو یقینی بنائی جائے۔

ان خیالات کا اظہارچیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر جاری بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی نے ضلع کورنگی کے مختلف شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات اور تعمیرات اور دیواروں پر وال چاکنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران وعملی کو تاکید کی کہ ایک ہفتے کے اندر تمام شاہراہوں سے تجاوزات اور وال چاکنگ کا فی الفور خاتمی کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی علاقے میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کی ذمہ داری متعلقہ افسران و عملے پر عائد ہوگی چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی افسران کو ہدایت کی ہے کہ علاقائی تعمیر و ترقی اور علاقائی مسائل سے عوام کو نجات دلا نے کے ساتھ علاقائی سطح پر سرسبز ماھول کا قیام اور تجاوزات وال چاکنگ کے خاتمے کو یقینی بنا کر علاقائی خوبصورت کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ شاہراہوں ،فٹ پاتھوں اور گلیوں سے تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات اور وال چاکنگ کے حوالے سے گرینڈ آپریشن کا فوری آغاز کیا جائے اور ایک ہفتے میں ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ان غیر قانونی اقدام سے پاک بنا یا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔بلدیہ کورنگی کراچی