بلوچ اسٹار یوتھ نے خلیل میموریل یوتھ فٹ بال کلب کو شکست سے دو چار کر دیا

 Football Club

Football Club

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) گل بلوچ یوتھ فٹ بال کلب صدیق گوٹھ شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام آل کراچی چیئر مین ولی محمد یادگاری انڈر 14فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء میں کھیلے گئے میچ میں بلوچ اسٹار یوتھ فٹ بال کلب نے خلیل میموریل یوتھ فٹ بال کلب کو 2-0سے زیر کر دیا۔

کھیل کے دوران نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پر بھر پور داد پیش کیا ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء ابراہیم بلوچ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرا یا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر اور دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض عمر بلوچ نے اپنے معائونین کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر حمزہ شیخ تھے۔