بنگلہ دیش : پولیس اور شکاریوں کے درمیان تصادم، 6 شکاری ہلاک

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کے گھنے جنگلات میں پولیس اور مشتبہ غیر قانونی شکاریوں کے درمیان تصادم میں چھ شکاری ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے تین رائل بنگال ٹائیگرزکی کھالیں بھی قبضے میں لے لیں۔

بنگلہ دیش کے جنوب مشرق میں سندربن کے جنگلات دس ہزار کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں اور انھیں رائل بنگال ٹائیگرز کا گھر قرار دیا جاتا ہے۔