باونس کلب قائد اعظم SSBکپ باسکٹ بال چمپئن بن گئی

KARACHI BASKET BALL ASSOCIATION

KARACHI BASKET BALL ASSOCIATION

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک اور سندھ اسپورٹس بورڈکے تعاون سے منعقد ہونے والا قائداعظمSSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کمشنر کراچی کپ کی چیمپین باونس کلب نے اقرایونیورسٹی کو 30-53 پوائنٹس سے شکست دیکرجیت لیا جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ نشترکلب نے آرام باغ کلب کو 50-57 سے شکست دیکرجیت لیا۔

فائنل کے مہمان خصوصی سیکریٹری کھیل سلیم رضاکھوڑوتھے جبکہ تقریب کی صدرات اسماعلی شاہ نے کی فائنل میں باونس کلب کی جانب سے ضیااحمدنے 23 مبشرحسن نے 17 اور شاہ میر نے 6 پوائنٹس جبکہ اقرا یونیورسٹی کی جانب سے حسان احمدنے 7 تفشین خان نے اور دانش نے 6 پوائنٹس اسکورکئے جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں نشترکلب کی جانب سے طلحہ امجد نے 20 شبر حسین نے 10 اور علی چن زیب نے 10 پوائنٹس اسکورکئے جبکہ آرام باغ کی جانب سے جہاں زیب نے 17 دانیال احمد13 زین العابدین نے 12 پوائنٹس اسکورکئے۔

ان میچوں میں طارق حسین ، غلام رسول ، جاوید احمد ، ممتاز احمد، ظفراقبال اوریعقوب قادری نے ریفریز کے فرائض انجام دئے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے سلیم رضا کھوڑو نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ وزیر کھیل سردار محمدبخش مھر کی سر پر ستی اور ہدایات پر محکمہ کھیلوں کے فروغ کے لئے بے مثال کردار ادا کررہا ہے اور خدمت کھیل کا یہ سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ آج پورے صوبے میں کھیل کے میدانو ں پرکھیلوں کے فروغ کے لئے تعمیر اتی کا م جاری ہیں اور حال ہی میں شاہ فیصل کالونی اسٹیڈیم میں اسپورٹس کمپلیکس کے کا م کا آغاز کردیا ہے۔

جبکہ خاتون پاکستان گرلز کالج میں جمنازیم کی تعمیر کا آغاز بھی ہوگیا ہے انہوں نے اعلان کیا کہ آرام باغ کورٹ کوانڈور کورٹ کی تعمیر کے لئے اسی ہفتے چیف انجییئرمحکمہ کھیل کو اپنی سفارشات دے دینگے اور اس کورٹ کو انشااللہ انڈور کورٹ بنادیا جائے گا سلیم رضا کھوڑو نے اس موقع پر اعلان کیا کہ یوم کشمیرباسکٹ بال ٹورنا منٹ ، آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر فرنیچر کی فراہمی اور کراچی باسکٹ بال ٹیم کو جونئیر باسکٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کے اخراجات سند ھ اسپورٹس بورڈ اسپانسر کرے گا۔

اس موقع پر اسماعلی شاہ نے وزیر اعلی سندھ اور سیکریٹری کھیل کی کھیلوں میں کاوشوں کو زبردست خراج تحسین ادا کیا اور اعلان کیا کہ وہ اور ان کا ادارہ دام درم سخن کھیلوں کے فروغ کے لئے حکومت سند ھ کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمدخان نے صوبہ سند ھ میں علامہ اقبال اور قائد اعظم اسپورٹس فیٹیسول کے کامیاب انعقاد پر محکمہ کھیل اور خصوصاً وزیرکھیل اور سیکریٹری کھیل سے اظہار تشکرکیا۔

اس موقع پر KPT کے مینجیر اسپورٹس کرنل بصیر عالم KWSB کے محمد اسلم خان ، پروفیسر عائشہ ارم ، عبد الناصر، امجدعلی خان ، محمدیعقوب، انجینئر محفوظ الحق ،پرویز احمدشیخ ، اصغربلوچ، ریا ض کنٹریکٹر ، صلاح الدین، حسن اکبرزیدی ، محمدسعید ،آغامحمدرضاعبدالرزاق اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

اس موقع پر سلیم رضا کھوڑو نے کھلاڑیوں اورٹیکنیکل افیشلز میں ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات کے علاوہ ٹرافیاں اور کھیلوں کی شخصیات کو قائد اعظیم SSB اسپورٹس ایوارڈ دیے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر