بھمبر کی خبریں 17/11/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (بیورورپورٹ) لائن کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے فائرنگ کے نتیجہ میں شہادت کا درجہ حاصل کرنے والے پاک فوج کے سپاہی محمد تنویر کا تعلق تحصیل سماہنی کے گائوں ڈب لکھن پال سے ہے شہید محمد تنویر کے والد راجہ عاشق علی خان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوان بیٹے کی شہادت پر فخر ہے محمد تنویر آرمی میں بھرتی ہونے کا خواہش مند تھا دفاع وطن کے لیے اگر مزید کسی قربانی کی ضرورت پڑی تو بھی دریغ نہیں کریں گے سپاہی محمد تنویر چار بھائیوں اور تین بہنیوں میں سب سے چھوٹا تھا اور اس کی ابھی شادی نہیں ہوئی تھی تعزیت کے موجود معززین علاقہ نے اس موقع پر کہا کہ شہید تنویر احمد نے شہادت کا جام نوش کرکے اہلیان علاقہ کا سر فخر سے بلند کردیا ہے جب بھی ضرورت پڑی تو کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا معززین نے شہید محمد تنور کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی معززین نے کہا کہ سماہنی کنٹرول لائین کے حوصلے ہمالیہ سے بھی زیادہ بلند ہیں بھارت کی جانب سے آئے روز فائرنگ کے باوجود عوام علاقہ اپنے اپنے گھروں میں موجود ہیں عوام علاقہ پاک فوج کے ساتھ ہیں معززین نے کہا کہ بھارتی جبرا و تشدد کے باوجود کشمیر ی نوجوانوں کے جذبے بلند ہیں کشمیری کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائے گی اور کشمیر ی بہت جلد اپنی منزل پا لیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (بیورورپورٹ) کروڑوں روپے مالیت سے بھمبر شہر میں تعمیر ہونے والی سڑک ایس سی او نے اکھاڑ کررکھا دیا ، فابر آپٹیکل کبیل ڈالنے کیلئے 20سال بعد بننے والی سڑک کا حلیہ بگاڑ دیا ، فابر آپٹیکل کیبل ڈالنے کیلئے جبکہ حال ہی میں بھمبر سماہنی تعمیر ہونے والی کروڑوں کی سڑک کو بھی ایس سی او نے اکھاڑ کر رکھا دیا تھا جو ابھی تک دوبارہ تعمیر نہ ہوسکی ، سڑکوں کی اکھاڑ پر شہریوں کا شدید احتجاج اﷲ اﷲ کرکے 20 سال بعد بھمبر شہر اور بھمبر سماہنی سڑک کی تعمیر ہوئی تھی جس کوکبھی ایس سی اور ، کبھی پبلک ہیلتھ ، کبھی محکمہ برقیات او ر کبھی شہری اپنی ضرورت کے لیے اکھاڑ دیتے ہیں سڑک کی تعمیر کے بعد اکھاڑ بچھارا کا سلسلہ بند ہونا چاہیے تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر کی مین سڑک جو حال ہی میں کروڑوں روپے کی مالیت سے 20 سال بعد تعمیر ہوئی تھی جس کو ایس سی او نے فائبر آپٹیکل کیبل بچھانے کیلئے کوٹھی موڑ سے لیکر پیٹرول پمپ تک اکھاڑ کر رکھ دیا ہے اس سے قبل بھی ایس سی او نے حال ہی میں کروڑوں روپے مالیت سے تعمیر ہونے والی بھمبر سماہنی سڑک کو فابر آپٹیکل کیبل بچھانے کیلئے اکھاڑا تھا جو ابھی تک دوبارہ تعمیر نہ ہوسکی ہے جس کی وجہ سے بھمبر سماہنی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہے شہریوں نے اﷲ اﷲ کر کے 20سال بعد تعمیر ہونے والی سڑکوں کی اکھاڑ بچھاڑ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 20 سال بعد ہماری دعائیں رنگ لائی تھی اتنی دعائوں منتوں کے بعد سڑکیں تعمیر ہوئی ہیں جن کو ایس سی او فابر آپٹیکل کبیل ڈالنے ، محکمہ پبلک ہیلتھ واٹر سپلائی کے پائپ ڈالنے ، محکمہ برقیات بجلی کے پول لگانے اور شہری اپنی ضرورت کے وقت جب جی چاہتا ہے سڑک کو اکھاڑ دیتے ہیں نہ تو اس کو دوبارہ تعمیر کرنے کی کوئی زمہ داری لیتا ہے پھر یوں ہی سڑک آہستہ آہستہ ٹوٹتی جاتی ہے شہریوں نے اعلی احکام سے نوٹس لینے کامطالبہ اور اکھاڑ نے جانے والی سڑک کی فی الفور تعمیر کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (بیورورپورٹ) ابووالہ کے نوسرباز وں نے ہماری ساری زندگی کی جمع پونجی نوسربازی سے لوٹ لی ہے، نوسرباز عیاشیاں کررہے ہیں جبکہ ہم دربدر کی ٹھوکر یں کھا رہے ہیں 2 سال سے پولیس کا ہر دروازہ کٹھلیا یا لیکن پولیس نوسر بازوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کررہی ہے پولیس نے ہمیں خود سوزی پر مجبور کررہی ہے ایک ماہ کے اندر اندر نوسر بازوں کو گرفتا ر کرکے ہماری ساری زندگی کی جمع پونجی واپس نہ کروائی گئی تو ہم ایس پی بھمبر کے باہر خود سوزی کرنے پر مجبور ہونگے جس کی زمہ دار پولیس ہوگی ان خیالات کا اظہار نوسر بازوں کے ہاتھوں لوٹنے والے متاثرہ شہریوں راجہ ششمیم احمد ، محمد عارف ، محمد عمران، محمد کلیم اختر، نعیم گل، تنویر احمد، خالد حسین، محمد سلیمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 2 سال قبل ابووالہ کے نوسر باز راجہ مجاہدین اور راجہ شہزاد نے ہمارے ساتھ نوسربازی کرتے ہوئے ہم سے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں خرید لی اور ہمیں اپنے چیک دئیے جو کہ بعد میں ڈس آنر ہوگئے جن کے الگ الگ مقدمات درج کروائے ، لیکن 2 سالوں کے اندر پولیس نے نوسربازوں کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی ہے ، نوسرباز عدالت سے بھی اشتہاری ہوچکے ہیں ہم انصاف اور ساری زندگی کی جمع پونجی کیلئے پولیس کے دفتروں میں دربدر کی ٹھوکر یں کھا رہے ہیں لیکن پولیس نوسربازوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کررہی ، نوسربازوں ہماری جمع پونجی سے عیاشیاں کررہے ہیں جبکہ ہم ذلیل وخوار ہورہے ہیں انہوں نے کہا ہم پولیس کے اعلی احکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس نوسر بازوں کے خلاف کاروائی کرکے اور ہمیں خودسوزی پر مجبور نہ کرے انہوں نے کہا کہ اگ ایک ماہ کے اندر پولیس نے نوسربازوں کو گرفتار نہ کیا اور ہماری جمع پونجی واپس نہ دلاوی تو ہم ایس پی آف کے باہر خود سوزی پر مجبور ہونگے جس کی زمہ داری پولیس پر ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( بیورورپورٹ) بھمبر کے نواحی گائوں سیری کھوئی میں محکمہ برقیات کے اہلکار ان نے اپنی مرضی کا نظام قائم کرلیا ، فویز لگانے کے 200 روپے چارج اور ٹرانسفر مر خراب ہوتے ہی پیسوں کی ڈیماند شروع کردیتے ہیں سیر ی کھوئی کے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں تفصلات کے مطابق گزشتہ 12 دنوں سے ٹرانسفر مر جلے ہوئے ہوگئے اس کو ورکشاب کی زینت بنادی گیا اہلیان سیر ئی کھوئی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15سالوں سے ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹرانسفر مر ٹھیک کروائے رہے ہیں اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکار فویز لگانے کے بھی 200 روپے چارج کرتے ہیں ٹرانسفرمر خراب ہوتے ہیں پیسوں کی ڈیمانڈ شروع ہو جاتی ہے اہلیان سیری کھوئی کے لوگوں کے لیے ٹرانسفر مر وبال جان بن گیا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں کئی دنوں سے خراب ٹرانسفر مر ورکشاپ میں پڑے ہو ئے ہوگئے ہیں لیکن محکمہ برقیات ٹس سے مس نہیں نہ ہی کوئی پوچھنے والا ہے اہلیان دیہہ سیری کھوئی والوں نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری برقیات، چیف انجنیئر میرپور ڈویثر ن میرپور اور ایکسین برقیات سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ کا فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال کی جائے۔