بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ آج تیسویں سالگرہ منا رہے ہیں

Ranbir Singh

Ranbir Singh

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں شامل رنویر سنگھ آج اپنی تیسویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ بینڈ باجا بارات سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے رنویر سنگھ کی پہلی ہی فلم سپرہٹ ہوگئی۔

لیڈیز ورسز رکی بہل اور بمبئے ٹاکیز کے بعد رنویرسنگھ نے فلم لٹیرا میں کمال اداکاری کی۔ دپیکا پڈکون کے ساتھ رنویرسنگھ کی رام لیلا نے باکس آفس میں دھوم مچا دی۔ غنڈے ، فائنڈنگ فینی اور کِل دِل کے اس ہیرو نے متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے۔

دل دھڑکنے دو میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے رنویر سنگھ ان دنوں نئی فلم باجی راؤ مستانی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔