کرینہ نے اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے 32 کلو سے زائد وزنی لہنگا پہن لیا

Kareena Kapoor

Kareena Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں فیشن آئیکون کے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے 32 کلو وزنی لہنگا پہن کر گانے کے مناظر کی عکس بندی کرائی۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا اپنی جاندار اداکاری کے باعث انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے جب کہ اپنے کردار میں ڈھل جانے کے لیے بیبو کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرتیں اسی لیے انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم میں 32 کلو گرام وزنی لہنگا پہن کر گانے کی شوٹنگ کرائی۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنی نئی آنے والی فلم ’’کی اینڈ کا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ ارجن کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم میں اداکارہ نے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کا تیار کردہ 32 کلوگرام وزنی لہنگا پہن کر گانے کےلیے مناظر کی عکس بندی کروائی ہے۔