بالی ووڈ کنگ شاہ رخ اب بونے کے کردار میں نظر آئیں گے

ShahRukh

ShahRukh

ممبئی (جیوڈیسک) رومانوی کردار ہوں یا پھر ولن شاہ رخ ہر کردار میں ڈھل جانے والے اداکار ہیں۔ اس بات کا اعتراف ہدایتکار آنند ایل رائے نے کیا جو نئی آنے والی فلم کے بھی خالق ہیں۔

بونے کے کردار کے لئے شاہ رخ کے انتخاب پر ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا انہیں اس لیے منتخب کیا ہے کہ انسان کے معمولی پن کو شاہ رخ سے بہتر کوئی نہیں سمجھتا۔

فلم کی کہانی کے بارے میں رائے کا کہنا تھا کہ کہانی ایک تین فٹ ایک انچ شخص کے بارے میں ہے۔