برازیل میں جیل توڑ کر 46 قیدی فرار

Brazilian Jails

Brazilian Jails

برازیلیا (جیوڈیسک) برازیل میں جیل توڑ کر 46 قیدی فرار ہو گئے، پولیس نے 7 قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا۔

برازیل پولیس کے مطابق ریاست جنوبی ریو گرانڈی کی جیل سے منگل کی رات 3 بجے 46 قیدی 40 میٹر طویل سرنگ بنا کر فرار ہو گئے۔ بعض قیدی بھاگتے ہوئے اپنی وردی راستے میں چھوڑ گئے ہیں جس سے ان کی شناخت میں مدد ملنے کی امید ہے۔

پولیس نے 7 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے ۔لیکن 39 قیدیوں کا پتا نہیں کہ وہ کہاں مفرور ہیں۔ حکام کے مطابق اس جیل میں دو سوسولہ قیدیوں کی گنجائش تھی جبکہ جیل میں چار سو تیس قیدی موجود ہیں۔ جن کی نگرانی کے لیے صرف 12 اہلکار تعینات ہیں۔