برطانوی پاؤنڈ ڈالر کے مقابلے میں اکتیس سال کی کم ترین سطح پر آگیا

Pounds

Pounds

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے یورپی یونین کو چھوڑنے کے فیصلے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قیمت مسلسل گر رہی ہے۔

ستمبر انیس سو پچاسی کے بعد پہلی بار پاؤنڈ کی قیمت ایک ڈالر اکتیس سینٹ ہو گئی۔ دوسری جانب یورپی ممالک کی مشترکہ کرنسی یورو بھی برطانوی عوام کے فیصلے سے متاثر ہوئی۔

ایک یورو کی قدر گِر کر ایک ڈالر دس سینٹ کے برابر ہو گئی۔ ماہرین معاشیات کے مطابق برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان علیحدگی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار محتاط ہیں۔