برسلز میں داعش سے تعلق کے شبے میں 9 افراد گرفتار

Brussels 9 Arrest

Brussels 9 Arrest

برسلز (جیوڈیسک) برسلز میں داعش سے تعلق کے شبے میں نو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتاریاں برسلز کے پانچ مختلف اضلاع سے عمل میں آئیں۔

گرفتار افراد پر مذہبی انتہا پسندی پھیلانے کا بھی الزام ہے۔ پانچوں افراد کو عدالت کے روبرو پیش کرددیا گیا ۔

ان افراد کے بارے میں یہ شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہوں نے شام کی خانہ جنگی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا جبکہ ان کا تعلق داعش کے نیٹ ورک سے بھی رہا ہے۔

پولیس نے ان افراد کے کمپیوٹر زاور موبائل فون بھی اپنے قبضے میں لیکر انہیں چیک کرنا شروع کردیا ہے۔

پراسیکیوٹرکا کہنا ہے کہتفتیش مکمل ہونے سے پہلے مزید معلومات میڈیا سے شیئر نہیں کی جاسکتیں۔ پولیس نے ان افراد کو حراست میں لینے کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے ۔