بوچھال کلاں کے عوام نے کسی پر دھاوا نہیں بولا بلکہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ملک اختر شہباز

PTI

PTI

بوچھال کلاں (نامہ نگار) پی ٹی آئی کے رہنما اور چئیرمین یونین کونسل بوچھال کلاں ملک اختر شہباز نے کہا ہے کہ بوچھال کلاں کے عوام نے کسی پر دھاوا نہیں بولا بلکہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے انہوں نے کہا کہ علاقہ ونہار کے بوچھال کلاں کے قریب ایک نجی کمپنی سیمنٹ فیکٹری لگانا چاہتی ہے۔

جبکہ علاقہ ونہار کے عوام اس کے خلاف ہیں اور ہم نے باقائدہ دو ما قبل اس مجوزہ سیمنٹ فیکٹری کے خلاف جج شاہد مبین کی عدالت سے سٹے آرڈر حاصل کر رکھا ہیجبکپ فیکٹری مالکان نے ماحولیات کے اہلکاروں کے ہمراہ بوچھال کلاں سے دو کلو میٹر دور ایک خفیہ رائے شماری میٹنگ رکھی جس میں ICIکھیوڑہ کے ملازمین کی گاڑیا بھر کر یہ جعلی کاروائی کرنے کا پروگرام چل رہا تھا کہ عوام کو بر وقت اطلاع ہو گئی اور وہ میری قیادت میں وہاں پہنچے اور ماحولیات کے اہلکاروں اور سیمنٹ فیکٹری مالکان کے اس منصوبے کو احتجاج کر کے سبوتاز کر دیا اور جب باہر سے بلائے گئے لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کرانے کا مطالبہ کیا تو ایمپورٹڈ لوگ بھاگ گئے یہ تو ہے۔

اصل کہانی مگر سیمنٹ فیکٹری مالکان نے ایک اخبار کے ذرئعے ایک سرکاری ملاز م رپورٹر جو محکمہ پوسٹ میں کام کرتا ہے کو پیسے دے کر یہ ظاہر کرانے کی کوشش کی کہ بوچھال کلاں کے عوام نے دھاوہ بولا ہے یہ سراسر غلظ ہے انہوں نے کہا کپ کسی کو عوام کی رائے کے خلاف سیمنٹ فیکڑع نہیں لگانے دیں گیاس موقع پر علاقہ ونہار کے عوام کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کسی قیمنت پر علاقہ ونہار کے قدرتی حسن کو تباہ نہیں ہونے دینگے۔