کروڑ لعل عیسن کی خبریں 03/10/2015

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) پی ٹی آئی تحصیل کروڑ کی تمام یونین کونسل اور میونسپل کمیٹیوں میں متفقہ طور پر امیدوار سامنے لائے گی۔ ایم پی اے حاجی عبدلمجید خان نیازی اور سردار بہادر احمد خان سیہڑ میں اتفاق، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر یاسر عرفات ، سردار بہادر احمد خان سیہڑ ، ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی ، تحصیل صدر رانا محمد عثمان ، سٹی صدر رانا محمد آصف ، تحصیل یوتھ ونگ کے صدر سردار مہتاب احمد خان سیہڑ و دیگر اکھٹے ہوئے۔ اس موقع پر یونین کونسلز ، میونسپل کمیٹی کروڑ و فتح پور کیلئے امیداواروں کو اتفاق رائے سے حتمی شکل دے دی گئی۔ بہادر خان اور مجید خان نیازی نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے حکم پر تحصیل بھر میں اپنے امیدواروں کو کامیاب کروائیں گے۔
……………………………………….
……………………………………….
کروڑ لعل عسین (نامہ نگار) ٹی ایم او آفس کروڑ میں ریٹرننگ آفیسر بلدیاتی الیکشن کیلئے امیدواروں کو درخواست فارم جاری کرنے کیلئے 2 ہزار روپے پہلے جمع کروانے کی شرط رکھ دی۔ جبکہ دیگر ریٹرننگ افسران پہلے 2 ہزار روپے لیئے بغیر نامزدگی فارم جاری کر رہے ہیں۔ قوائدو ضوابط کے مطابق درخواست جمع کرواتے وقت 2 ہزار روپے فیس جمع کروانا لازمی ہوتا ہے۔ لیکن یہاں پر میونسل کمیٹی کے کونسلر کے امیدواروں کیلئے 2 ہزار روپے فیس پہلے طلب کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں بلدیاتی حلقوں میں ردوبدل کے باعث ابھی تک امیدواروں کو ووٹر فہرستیں فراہم نہیں کی جارہی۔ جس کے باعث امیدوار اپنے اور اپنے ووٹروں کے ووٹ چیک کرنے کیلئے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
……………………………………….
……………………………………….

لیہ ( نامہ نگار) پاکستانی سبز جھنڈا بتا رہا ہے کہ یہ مدینے والے کے ماننے والوں کو ملک ہے۔ جمعیت علمائے پاکستان نظام مصطفی کے نفاظ اور مقام مصطفی کے تحفظ کیلئے کام کر رہی ہے۔ دین سے دوری کے باعث آج کا مسلمان شدید مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔ امام نورانی کا مشن جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار جے یو پی کے ضلعی صدر قاری عبدالعزیز طاہر ، مولانا الطاف حسین خورشیدی ، قاضی سعد اللہ اور ضلعی جنرل سیکریٹری محمد رفیق نقشبندی نے گزشتہ روز لیہ میں بلدیاتی امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلعی صدرنے کہا کہ وطن عزیز اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا۔ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے۔ لیکن آج بیرونی سازشوں کے باعث اس ملک میں بد امنی ، دہشت گردی اور ناانصافی نے یہاں بسنے والے لوگوں کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔ اجلاس میں ضلع بھر میں بلدیاتی امیدواروںکو جمعیت علمائے پاکستان کے نشان کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے یوالے امیدواروں کو فائنل کر دیا گیا۔ اجلاس میں محمد سلیم نورانی ، علی جان ، محمد عثمان ، غلام محمد بریال ، مہر محمد حبیب ، اعجاز احمد ، مہر ظفر اللہ ، قاضی عظمت اللہ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وارڈ نمبر 5 لیہ کیلئے قاضی عظمت اللہ اور وارڈ 18 کیلئے محمد رفیق نقشبندی سمیت دیگر امیدواروں کو فائنل کر دیا گیا۔