کانز فلم فیسٹول میں میکبیتھ کی نمائش کی گئی

Cannes Film Festival

Cannes Film Festival

کانز (جیوڈیسک) فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹول میں فلم ”میکبیتھ ” کی نمائش کی گئی، فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ جلوے بکھیر کر شائقین کے دل جیت لیے۔

فرانس میں سجے کانز فلم فیسٹول میں فلموں کی نمائش اور فنکاروں کے ریڈ کارپٹ پر جلوے جاری ہیں ۔ گزشتہ روز فیسٹویل میں شیکسپئیر کے معروف ڈرامے ”میکبیتھ ” پر بننے والی فلم کی نمائش ہوئی۔

ڈائریکٹر جسٹن کرزل اور اداکار مائیکل فیس بینڈر اور ماریون کوٹیلر سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے۔ فلم میں میکبتھ کا کردار مائیکل فیس بینڈر نے ادا کیا ہے جبکہ ان کے مدمقابل لیڈی میکبیتھ کے روپ میں ماریون کوٹیلرڈ جلوہ گرہیں۔

فلم ”میکبتھ ”کو فیسٹیول میں انتہائی فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ فلم کی باقاعدہ نمائش رواں سال 24 اکتوبر کو برطانیہ میں کی جائے گی۔