چوہدری تنویر احمد کی آل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن گجرات کو یوم تاسیس پر مبارکباد

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خاں: چئیرمین چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کی آل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن گجرات کو پہلے یوم تاسیس پر مبارکباد۔

آج سے ایک سال پہلے قائم کی گئی آل ہیلتھ ایمپلائزایسوسی ایشن تمام ہیلتھ ایمپلائز کے حقوق کے لئے مثبت طریقے سے کام کرر ہی ہے۔ اس موقع پر چوہدری تنویر احمد کاکہنا تھاکہ ہم ڈیوٹی کے معاملے میں زیرو ٹالرینس پر یقین رکھتے ہیں۔ تمام سرکاری ملازمین اپنا کام محنت اور لگن سے کریں تاکہ تمام ادارے لوگوں تک بہتر طریقے سے سہولیات ڈلیور کریں۔

آ ج کے دن میرا تمام ایمپلائزکے لئے یہی پیغام ہے کہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو خوش اخلاقی سے ڈیل کریں تاکہ وہ اپنا علاج سرکاری ہسپتالوں میں کرواتے ہوئے فخر محسوس کریں۔