چیپل ہیڈلی سیریز: پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا فاتح، نیوزی لینڈ کو اڑسٹھ رنز سے شکست

Chappell Hadlee Series

Chappell Hadlee Series

سڈنی (جیوڈیسک) سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں روایتی حریفوں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں میدان سجا۔ سٹیو سمتھ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے کیرئیر کی ساتویں سنچری میں گیارہ چوکے لگائے۔ آسٹریلوی کپتان نے ایک سو چونسٹھ رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

کینگروز نے آٹھ وکٹ پر تین سو چوبیس رنز بنائے۔ اس ہدف کے جواب میں کیوی اوپنر مارٹن گپٹل کے بلے نے خوب رنز اگلے۔ وہ ایک سو چودہ رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ تاہم مڈل آرڈر بیٹسمین یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے۔ یوں پوری ٹیم پینتالیس اوورز میں 256 رنز پر ڈھیر ہوئی۔