چوہدری اظہر کی پارٹی کے لئے خدمات چوہدری نثار علی خان نے خصوصی ٹاسک سونپ دیا

Chaudhry Nisar Ali

Chaudhry Nisar Ali

ََََََََٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) چوہدری اظہر کی پارٹی کے لئے خدمات چوہدری نثار علی خان نے خصوصی ٹاسک سونپ دیا، مسلم لیگ ن کے رہنما سابق کونسلر کینٹ بورڈ گدوال چوہدر ی اظہر محمود کی پارٹی کے لئے گراں قدر خدامت ، واہ کینٹ آمد کے موقع پر خصوصی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے پارٹی کی فعالیت ، اور منظم کرنے کے لئے ، میڈیا سے کوآرڈینیشن ، خواتین ونگ کی فعالیت پارٹی کے دیگر معاملات میں اپنا بھرپور اکردار ادا کرنے کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا،چوہدری نثار علی خان نے سردار سلطان کو خصوصی معاونت کی ہدائت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے لالہ رخ مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماوں اور کارکنان سے خطاب کیا بعد ازاں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماوں سے مختلف تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے وہاںموجود مسلم لیگ ن کے رہنما سابق کونسلر کینٹ بورڈ گدوال چوہدری اظہر محمود کو اپنے پاس بلایا اور خصوصی شفقت فرماکر اپنے پاس بٹھایا ، چوہدری اظہر محمود نے چوہدری نثار علی خان سے کچھ مقامی معاملات پر بات کی ، چوہدری اظہر نے تذکرہ کیا کہ وہ 1985 سے لیکر اب تک کی خدمات کے حوالے سے خصوصی ڈاکو منٹری تیار کر رہے ہیں جس پر چوہدری نثار علی خان بہت خوش ہوئے اور انھیں GOAHEAD دیا بلکہ پی آر او سردار سلطان کو انکی خصوصی معاونت کرنے کی تلقین کی، چوہدری اظہر نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بھی درپیش مسائل انکے گوش گزار کئے جن پر چوہدری نثار علی خان کی جانب سے چوہدری اظہر کو میڈیا کے ساتھ کوآرڈینیشن کے حوالے سے بھی انھیں خصوصی ٹاسک سونپا گیا،چوہدری نثار علی خان کو ابتایا گیا کہ وہ تعلیم ، صفائی سمیت دیگر پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں،جس پر چوہدری نثار علی خان نے انکے کام کو سراہا ،یاد رہے کہ مسلم لیگ ن گدوال کے رہنما چوہدری اظہر ان دنوں میں بہت سرگرم ہیںاور پارٹی کی فعالیت اور خواتین ونگ کو منظم کرنے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کر رہے ہیں یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ چوہدری اظہر نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کے لئے گدوال میںدفتر کھول رکھا ہے جہاں متعدد پارٹی کی سر گرمیاںجاری ہیں رات گئے تک انکا دفتر عوامی مسائل کے حل اور کارکنان کی تواضع کے لئے کھلا رہتا ہے جہاں کارکنان اور عوام الناس کے خصوصی لنگر کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔

چوہدری نثار علی خان کی جانب سے خصوصی شفقت کا تذکرہ کرتے ہوئے چوہدری اظہر کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور سعی کرونگا جس طرح مجھے پذیرائی دی گئی اس عزت افزائی پر چوہدری نثار علی خان کابے حد مشکور ہوں،پارٹی کو جدیدخطوط پر استوار کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کرونگا،میڈیا کو انکا جائز مقام دلانے کے لئے وہ اپنا بھرپور کردار بھی ادا کریں گے، جبکہ میڈیا کے گلے شکوئے بھی دور کئے جائیں گے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038