چوہدری نثار علی خان کا شیخ محمد سعید کے بھائی اور شیخ زیشان سعید کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) شیخ محمد سعید کے بھائی اور شیخ زیشان سعید کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری، شیخ زیشان سعید کی رہائش گاہ واقع شان فلور ملز باہتر روڈ واہ کینٹ پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹیلی فون پر شیخ زیشان سعید سے انکے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے بلندیہ درجات کیلئے خصوصی دعا کی تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کی معروف کاروباری شخصیت شیخ محمد سعید کے بھائی ور مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما شیخ زیشان سعید کے چچاشیخ محمد امین جو کہ دو روز قبل رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے تھے ، مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے شان فلور ملز میں دعائیہ تقریبات کا جہاں سلسلہ جاری ہے وہاں واہ کینٹ ، ٹیکسلا ، کلرسیداں ، راولپنڈی ، اسلام آباد، روات ، فتح جنگ، اٹک ، حسن ابدال اور گردونواح سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی ، سماجی ، کاروباری و مذہبی شخصیات نے شیخ محمد سعید ، شیخ زیشان سعید سے انکے بھائی اور چچا کی ناگہانی وفات پر اظہار تعزیت کر رہے ہیں۔

مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی وتعزیت کرنے والوں میں اہم سیاسی ، سماجی ، مذہبی و کاروباری شخصیات ، مسلم لیگ ن کے رہنما سردار سلطان پی آر او چوہدری نثار علی خان ، چئیرمین زکوة و عشر کمیٹی ضلع راولپنڈی مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما شیخ ساجد الرحمان معاون خصوصی چوہدری نثار علی خان، شیخ محمد اسلم معاون خصوصی چوہدری نثار علی خان، راجہ عبدالطیف معاون خصوصی چویدری نثار علی خان،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سردار ممتاز پسوال،صدر پی ایم ایل این تحصیل ٹیکسلاحاجی فیاض خان تنولی،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ، ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان،علامہ پیر عبدالقادر مر کزی صدر تنظیم اہل سنت و پر نسپل جامع رضویہ انوار العلوم واہ کینٹ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری تم اہل سنت صاحبزادہ محمود احمدعباسی،اسسٹنٹ کمشنر صدر راولپنڈی تسنیم علی خان، ٹیکنوکریٹ کامران عزیز،کلرسیداں کی سیاسی شخصیت محمد طارق تاج ، چئیرمین دوست محمد خان ، وائس چئیرمین عالمگیر خان درانی ، چئیرمین زکوة و عشرکمیٹی الطاف حسین انصار،آصف وسیم ملک،چوہدری عمران،محمد وسیم،ملک عامرنمبردار،ملک صفدر،زاہد پرویز،عمران نور،چئیرمین شیخ ارسلان،وائس چئیرمین راجہ طلال خلیل،چئیرمین صفدر کیانی،عبدالجابر،جماعت اسلامی کے رضا احمد شاہ،کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شیخ محمد امین کی وفات پر انکے بھائی شیخ محمد سعید اور انکے بھتیجے شیخ زیشان سع ید سے اظہار تعزیت کیا اس موقع پر مرحوم کے بلندیہ درجات کے لئے خصوسی دعا کی گئی۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038