چکن کھانے کا مشورہ، ناکام لیگ نے فرانسیسی شہزادی کی یاد دلا دی: بلاول بھٹو زرداری

Bilawal Bhutto Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے دال کی جگہ چکن کھانے کے مشورے پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ناکام لیگ نے ثابت کر دیا کہ وہ زمینی حقائق سے ناواقف ہیں۔

ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ناکام لیگ کے چکن کھانے کے مشورے نے فرانسیسی شہزادی میری اینڈونیٹ کی یاد دلا دی ہے۔

ثابت ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو عوام کی مشکلات کا احساس نہیں ہے، ناکام لیگ نے ثابت کر دیا کہ وہ زمینی حقائق سے ناواقف ہیں۔