وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، لاپتہ بچوں کے کیسز پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لاپتہ بچوں کے حوالے سے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر بچے کا تحفظ مجھے بے حد عزیز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ بچوں کی گھروں میں واپسی یا بازیابی کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی اور متعلقہ اداروں کا کردار قابل تعریف ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت کے بروقت اور مؤثر اقدامات کے باعث ایسے واقعات میں کمی ہوئی ہے، محکمہ پراسیکیوشن ایسے کیسوں کی بھرپور پیروی کرے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ سات روز کے دوران 14 لاپتہ بچے گھروں میں واپس آئے ہیں یا انہیں بازیاب کرایا گیا ہے۔