بچوں کے اغوا میں ملوث گروہ بونیر سے پکڑا گیا

Arrest

Arrest

پشاور (جیو ڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی کی ٹیم نے بونیر میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے اغوا میں ملوث گروہ پکڑ لیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے بونیر میں بچوں کے اغوا میں ملوث گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے رواں سال کے دوران کئی بچوں کو تاوان کے لئے اغوا کیا جن سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔