چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 22 کان کن محصور

China Coal Mining

China Coal Mining

ہیلونگ جیانگ (جیوڈیسک) چین میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے کے نتیجے میں 22 کان کن محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

شین ہوا خبر ایجنسی کی اطلاع کیمطابق ملک کے شمال مشرقی علاقے ہیلونگ جیانگ کے شہر چیتائی میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکہ ہوا۔

دھماکے کیوجہ سے 22 کان کن محصور ہو کر رہ گئے جنھیں نکالنے کے لیے امدادی سر گرمیاں جاری ہیں۔

دھماکے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔