چترال: بارش کے بعد سیلابی ریلا، بچوں اور خواتین سمیت 30 افراد جاں بحق

Chitral  Flood

Chitral Flood

لاہور (جیوڈیسک) این ڈی ایم اے کے مطابق چترال کے علاقے ارسون گاؤں میں متعدد گھر سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

مسجد کی چھت گرنے سے 15 افراد لاپتہ اور 20 زخمی ہو گئے۔ ضلع ناظم چترال کے مطابق سیلابی ریلے میں 30 افراد بہہ گئے جبکہ ایک بچے کی لاش نکال لی گئی۔ مقامی افراد لیویز اور پاک فوج کے ہمراہ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے اگلے دو سے تین روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے اکثر علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔