پاکستان کا نوجوان محب وطن اور اسلام پسند ہے جو کہ روشن مستقبل کی علامت ہے :ملتان میں پنجاب جنوبی کے ذمہ داران سے خطاب

لاہور(سید امجد حسین بخاری) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں،نوجوان اپنی صلاحیتوں کو مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں صرف کریں ، قوم کو نوجوانوں سے امید یں وابستہ ہیں اور تربیت یافتہ نوجوان ہی امیدوں پر پورا اتر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی کے زیر اہتما م ذمہ داران کے لئے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے سے دنیا اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے، بہتر سے بہترین کی تلاش میں رہیں۔

زندگی میں اپنے مقصد کا تعین کر لیں اور اس کے حصول کے لئے جد وجہد شروع کردیں ، مستقبل میں ملک اور قوم کی ذمہ داری نوجوانوں کے کندھوں پر ہوگی ، پاکستان کا نوجوان محب وطن اور اسلام پسند ہے جو کہ روشن مستقبل کی ضمانت ہے،قوموں کے عروج و زوال کی داستانیں نوجوانوں کے کردار سے مشروط ہوتی ہیں، نوجوان قوموں کی تقدیریں بدل دیتے ہیں ، پاکستانی نوجوانوں کو بھی آگے بڑھنا ہوگا۔