سردار حفیظ الرحمن خان دریشک کا کوٹ مٹھن کی عوام سے کیا گیا وعدہ فوری طور پر کوٹ مٹھن میں گرڈ اسٹیشن کے لیے 19062940 ایک کروڑ نوے لاکھ باسٹھ ہزار نو سو چالیس روپے کے فنڈز جاری کرا دیے

راجن پور(حنیف بلوچ سے)نو منتخب ایم این اے سردار حفیظ الرحمن خان دریشک کا کوٹ مٹھن کی عوام سے کیا گیا وعدہ وفا چیف انجینئر واپڈا سے فوری طور پر کوٹ مٹھن میں گرڈ اسٹیشن کے لیے 19062940 ایک کروڑ نوے لاکھ باسٹھ ہزار نو سو چالیس روپے کے فنڈز جاری کرا دیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت،۔

تفصیل کے مطابق نئے منتخب ہونے والے ایم این اے سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے چیف انجینئر واپڈا سے ملاقات کے بعد کوٹ مٹھن میں گرڈ اسٹیشن کے لیے 19062940ایک کروڑ نوے لاکھ باسٹھ ہزار نو سو چالیس روپے کے فنڈز جاری کرا دیے اور ہنگامی بنیاد پر کام کرنے کی ہدایت کر دی واضح رہے۔

کوٹ مٹھن شہر کو 20,20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے علاوہ ہر دس منٹ بعد بجلی ٹریپنگ اور وولٹیج کی شدید کمی کا سامنا ہے اور گرڈاسٹیشن یہاں کی عوام کا دیرینہ مسئلہ ہے سردار ڈاکٹر حفیظالرحمن خان دریشک کے اس عوامی اقدام سے عوامی وسماجی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔