کھیل نوجوانوں کو بری سرگرمیوں سے دور رکھتے اور ان کو بہتر انسان بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ چوہدری احمد چٹھہ

گوجرانوالہ : کھیل نوجوانوں کو بری سرگرمیوں سے دور رکھتے اور ان کو بہتر انسان بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ کھیل کے میدانوں کو آباد کریں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری احمد چٹھہ نے پہلے سالانہ چوہدری عامر سلطان سمرا میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں جیتنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ جس ملک میں کھیل کے میدان اور پارک آباد ہوں اس ملک میں ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ایسی سرگرمیوں کو بھرپور مدد کریں۔ اس موقع پر چوہدری محمد مالک سمرا، چوہدری محمد شہباز حسین چیمہ، چوہدری محمد صابر حسین چیمہ ، چوہدری محمد زمان چیمہ، سیف سمرا و دیگر بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل بمبانوالہ اور ڈھب چیمہ کے درمیان کھیلا گیا۔

پہلے ہاف تک ڈھب چیمہ کو دو صفر سے برتری حاصل رہی۔ اس کے بعد بمبانوالہ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے دو گول سکور کرکے مقابلہ دو، دو سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد میچ کا فیصلہ پیلنٹی ککس پر ہوا جس میں ڈھب چیمہ نے چارکے مقابلے میں پانچ گول