بلدیہ وسطی میں 100 روزہ صفائی مہم کا آٹھواں روز

Visit UC 33 Cleaning Compaign

Visit UC 33 Cleaning Compaign

کراچی : بلدیہ وسطی میں 100روزہ صفائی مہم کے آٹھویں روز بھی صفائی کا عمل زور و شور سے جاری رہا۔ چیئرمین ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی نے مختلف یوسیز کا دورہ کیا اور صفائی مہم کے اثرات اوربلدیاتی عملے کی کارکردگی کامعائنہ کیا۔

یو سی 33گلبرگ میں واقع سنگم کرکٹ گرائونڈ کے اطراف اور اندر سے جمع شدہ کوڑا کرکٹ اٹھوایا گیا۔ کچرا کنڈی کی شکل اختیار کرنے والے کچرے کے ڈھیروں کو صاف کردیا گیا جبکہ گرائونڈ کے اطراف میں قائم ناجائز تجاوزات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوامی بہبود اور تفریح کے مقامات پر لینڈ مافیہ کا قبضہ اور تجاوازات قائم کرنے کا عمل شہر اور شہری زندگی کو بدصورت بنانے کی کوشش ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کے مذکورہ گرائونڈ کے اطراف میں قائم تمام ناجائز تجاوزات کو بلاتاخیر منہدم کریا جائے۔سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ گرائونڈ کے اندرونی حصے میں کوڑاکرکٹ ڈالنے کی روائت ختم کی جائے اور صفائی ستھرائی کرکے کھیلنے کے قابل بنایا جائے تاکہ نوجوان نسل شام کے وقت کھیلنے کے مواقوں اور سہولیات سے فائدہ اُٹھا سکے۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بشمول خواتین جمع ہوگئی اور صفائی ستھرائی اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے کی گئی چیئرمین بلدیہ وسطی اور وائس چیئرمین کی کاوشوں کو سراہا عوام نے امید ظاہر کی کہ موجودہ بلدیاتی قیادت عوام کی خدمت کو اولین ترجیحات کے طور پر انجام دے گی۔حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کو سہولیات انکی دہلیز پر مہیاکرنے کے جذبے کے تحت میدانِ عمل میں آے ہیں۔

اس موقع پر وائس چئیرمین سید شاکر علی نے بلدیہ وسطی کے کارکنوں کے انتھک محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ورکرز وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود تندہی سے ہر کام سرانجام دے رہے ہیں۔حابعدا زاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے حسین آبا د یونین کمیٹی نمبر34 میں یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین اور یوسی پینل سے ملاقات میں اُن کو ہدایت کی کہ 100 صفائی مہم ہر حال میں کامیاب بنائی جائے جبکہ ہر یوسی میں قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف سختی سے آپریشن کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یوسی چیئرمین اپنے علاقے میں دستیاب وسائل کواستعمال کرتے ہوئے ضرورت کے مطابق بہتر ین حکمتِ عملی اختیار کی جائے تاکہ بلدیہ وسطی کو شفاف ٹائون کی حیثیت سے پہچانا جائے۔ واضح رہے کہ 100روزہ صفائی مہم کی منتخب یونین کمیٹیوں سے 594 ٹن کچرا اٹھاکر لینڈ فل سائڈ پر ٹھکانے لگایا گیا۔

جاری کردہ: عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر( بلدیہ وسطی)
0314-3699690