کولمبیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 17 فوجی ہلاک

Helicopter Crash

Helicopter Crash

بگوٹا (جیوڈیسک) کولمبیا کے درالحکومت بگوٹا سے 180 کلو میٹر دور پہاڑی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 17 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا سے 180 کلو میٹر دور پہاڑی سلسلے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوات تمام 17 فوجی ہلاک ہوگئے۔ کولمبیا کے فوجی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روسی ساختہ ایم آئی 17 طیارہ دارالحکومت بگوٹا سے 180 کلو میٹر دور پہاڑ پر گرکر تباہ ہوا جس میں سوار 17 فوجی جاں بحق ہوگئے۔

طیارہ حادثے کی وجوہات خراب موسم بتائی جارہی ہیں تاہم واقعے کی مکمل تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد حتمی طور پر حادثے کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گیں تاہم صدر کولمبیا نے واقعے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔