موصل کو خون کی ندی میں بدلے جانے کی اجازت نہیں دیں گے

Numan Kurtulmuş

Numan Kurtulmuş

ترکی (جیوڈیسک) نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش کا کہنا ہے کہ ترکی، عراقی شہر موصل کو کسی خون کی ندی میں بدلنے میں رضا مندی کا مظاہرہ نہیں کر سکتا۔

جانب قرتلمش نے ضلع بُردُر میں ایک افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا “کہ موصل با آسانی سے نظر انداز کیا جانے والا ایک مقام نہیں ہے۔ یہ ہماری میثاق ِ ملی کی سرحدوں میں شامل تھا۔ لیکن کسی کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ہماری نظریں اس شہر کی سرزمین پر لگی ہیں۔

ہم صرف اور صرف موصل میں خونریزی کا ماحول پیدا کیے جانے کے خلاف ہیں۔موصل میں صدیوں سے ترکمان، عرب، یزیدی، کردی اور دیگر طبقے زندگی بسر کرتے چلے آئے ہیں۔جو کہ اب کے بعد بھی اسی عمل کو جاری رکھیں گے۔

لہذا موصل آپریشن کے وقت حاشدی شابی یا پھر پی وائے ڈی گروہوں کو مت شامل کریں کیونکہ یہ عناصر شہر کے ڈیموگرافگ ڈھانچے کو متاثر کر سکتے ہیں”۔

ترکی کے کھینچے گئے خطوط پر آپریشن جاری ہونے کی وضاحت کرنے والے نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس سے ترکی کو کسی بھی شکل میں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔