صارفین سے قبل بجلی چوری کی سہولت دینے والوں کو پکڑا جائے۔ جی کیو ایم

Electricity Theft

Electricity Theft

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے بجلی چوری روک تھام کیلئے نافذا لعمل ہونے والے نئے قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے بجلی چوری کے جرم میں شامل سہولت کاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی بحران کی وجہ بجلی کی چوری ہے اور بجلی کے چوری کے ذمہ دار صارفین کو بجلی چوری کی سہولت فراہم کرنے والے ہیں۔

اسلئے ان سے آہنی ہاتھ سے نمٹے بغیر نہ تو بجلی چوری کاخاتمہ ممکن ہے اور نہ ہی قانون پر مو ¿ثر عملدرآمد ممکن ہوسکے گا گجراتی سرکار نے مزید کہا کہ ایوان صدر ‘ ایوان وزیراعظم ‘ پارلیمنٹ ہا ¶س ‘ صوبائی اسمبلیاں ‘ سرکاری اداروں کے دفاتر اور ان میں موجودطاقتور افراد و اعلیٰ عہدیداراورسرمایہ و صنعتکارہمیشہ ہر قانون سے بالارہتے ہیں۔

ہر قانون کا اطلاق محض غریبوں اور عوام پر ہی کیا جاتا ہے اسلئے اس قانون کی زد میں سب سے پہلے قانون سے بالا رہنے والوں کو لایا گیا جائے تو نہ صرف قومی خزانہ بھر جائے گا بلکہ بجلی چوری کا بھی مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔