توہین عدالت کی درخواست پر صدیق الفاروق سے جواب طلب

Saddiqul Farooq

Saddiqul Farooq

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چئیرمین صدیق الفاروق سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے غلام رسول کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار غلام رسول کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود مالکان حقوق دینے کے معاملے پر کارروائی نہیں کی۔

اس حوالے سے متعدد مرتبہ چئیرمین کو درخواستیں دی جاچکی ہیں لیکن فلیٹ کی الاٹمنٹ نہیں کی جا رہی اس حوالے سے عدالت نے حکم دیا تھا جس پر عمل نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ چئیرمین صدیق الفارق کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عدالت نے درخواست پر چئیرمین صدیق الفاروق سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔