بدعنوانی الزامات، ہانگ کانگ کے سابق چیف ایگزیکٹو کی عدالت پیشی

Donald Tsang

Donald Tsang

ہانگ کانگ (جیوڈیسک) ہانگ کانگ کے سابق چیف ایگزیکٹو ڈونلڈ سانگ بدعنوانی کے الزامات پر مقدمے کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوئے۔

بہتر سالہ سانگ پر رشوت لینے کے دو الزامات ہیں ۔ گزشتہ ماہ مقدمے کی باقاعدہ کارروائی کے آغاز سے پہلے انہوں نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

ان پر الزام ہے کہ ایک بڑے کاروباری ادارے نے ان کے پینٹ ہاؤس کی تعمیر نو کی جس کے لئے ادارے کے سربراہ کو ایک ڈیجیٹل ریڈیو سٹیشن کے قیام کا لائسنس دیا گیا۔

سانگ برطانیہ کی سابق کالونی ہانگ کانگ کے پہلے اعلیٰ ترین اہلکار ہیں جنہیں رشوت کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔