کرپشن کے الزامات لگنے پر نیویارک پولیس کے اعلی افسر نے خودکشی کر لی

Michael Amiri

Michael Amiri

نیویارک (جیوڈیسک) اپنے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع ہونے پر نیویارک پولیس کے اعلیٰ افسر نے خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر مائیکل امیری جنکی عمر 44 سال تھی گزشتہ روز انکی نعش گھر میں پائی گئی جس کے سر میں گولی لگی تھی پولیس نے اپنے پیٹی بھائی کی نعش پوسٹمارم کیلئے بھجوا کر تحقیقات شروع کر دیں۔

مائیکل امیری کے خلاف کرپشن کے سنگین الزامات اور سرمایہ داروں سے تعلقات پر تحقیقات جاری تھیں وہ نیویارک پولیس کے ہائی وے پٹرول یونٹ کے ہیڈ تھے۔