کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے ہی نکلے گا : شیخ رشید

Sheikh Rashid

Sheikh Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرپشن کا تابوت بہت جلد سپریم کورٹ سے نکلے گا۔

پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جتنے بڑے تحفے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ملے اتنے تو کسی مغل بادشاہ نے بھی اپنے باپ کو نہیں دیئے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس نہ جانے کون سی گیدڑ سنگھی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے وکیل نے ابھی تک منی ٹریل کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا جبکہ وزرا عدالتوں کو دھمکا رہے ہیں۔