ملک بھر کے مختلف شہروں میں لوگ اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر

Protest

Protest

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں لوگ مظاہروں پر مجبور ہو گئے۔ کراچی میں اسٹیل ملز کے ملازمین اور سکھر میں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے تنخواہوں کے حصول کے لیے احتجاج کیا۔ سکھر میں مشتعل ملازمین نے شہر کے ڈرینیج سسٹم کی لائن بند کر دی۔

پشاور میں خصوصی افراد نے بھی مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ فیصل آباد میں رکشا ڈرائیوروں نے ٹریفک پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا۔

لاہور میں تنخواہوں میں اضافے، سروس اسٹرکچر کے نٖفاذ کیلئے پیرامیڈیکس سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین گدھا گاڑی پر ساؤنڈ سسٹم بھی لے آئے۔ اسلام آباد میں بھی ڈاکٹروں نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں رجسٹریشن نہ ہونے پر احتجاج کیا۔