پانچ ملکوں کے درمیان انٹر اسکول اسپورٹس فیسٹیول کی فاتح بیکن ہائوس اسکول کی ٹیم آج وطن پہنچے گی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنکاک میں منعقدہ پانچ ملکوں کے درمیان انٹر اسکول اسپورٹس فیسٹیول کی فاتح بیکن ہائوس اسکول کی ٹیم (آج) مورخہ 20جنوری2017ء ساڑھے دس بجے شب تھائی ائرلائن سے بنکاک سے کراچی پہنچے گی۔

ٹیم کے استقبال کے لئے کراچی کے اسپورٹس حلقوں نے بھر پور تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

کراچی ائر پورٹ پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اورکراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،محمد اجمل ،محمد ارشد ،اعجاز احمد ،ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حاجی الیاس اعوان اور دیگر کھیلوں سے وابستہ شخصیات فاتح بیکن ہائوس کی ٹیم کا شاندار استقبال کرینگے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر