خان صاحب بڑھکیں لگانے کے بجائے عدالت میں ثبوت دیں، مریم اورنگزیب

Maryam Aurangzeb

Maryam Aurangzeb

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگی رہنما اور وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان وہ سرکاری اسکول دکھائیں جہاں ان کے بچے پڑھتے ہوں، خان صاحب جلسوں میں بڑھکیں لگانے کے بجائے عدالت میں ثبوت دیں، نواز شریف سے حسد نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

عمران خان کے ڈی جی خان میں جلسے سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئےمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خان صاحب، آپ کے لیے دعا گو ہوں، اللہ تعالی آپ کو ہدایت دے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سوتے جاگتے نواز شریف کا خیال ستاتا ہے، عمران خان عدالت میں ایک الزام ثابت نہیں کرسکے، خان صاحب کو مبارک ہو، وزیراعظم ڈیوس کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔