اپنی ثقافت کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

ایبٹ آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ سےمقامی لوگوں کو روزگار ملے گا، صوبے میں آثار قدیمہ کو محفوظ کریں گے، اپنی ثقافت کے تحفظ کے لیےاقدامات کرنے ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹورازم پالیسی سے متعلق چھانگلہ گلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں سیاحت کے لیے بہترین مقامات موجود ہیں، خیبرپختونخوا میں چھوٹے چھوٹے ٹینٹ ولیجز قائم کیے جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ نیشنل پارک میں وائلڈلائف کو بچانے کے لیے اقدامات کریں گے، مقامی لوگ درخت اگا رہے ہیں اور اسکی حفاظت کر رہے ہیں۔