کرنٹ لگنے سے تین افراد لقمہ اجل بن گئے

Haveli Lakha

Haveli Lakha

حویلی لکھا (اردو پوائینٹ) کرنٹ لگنے سے تین افراد لقمہ اجل بن گئے، ننھے پھول محمد اشیش کی موت سے گھر میں گہرام مچ گئی، ندیم اوروسیم پولٹری فارم میں مرغیوں کو خوراک ڈال رہے تھے کے اچانک لوہے کے ڈبو ں میں کرنٹ آجانے سے دونوں جان کی بازی ہار گئے۔

مختلف واقعات میں تین افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق،محلہ موچی پورہ کے رہائیشی ماسٹراعجاز کے پوتے اور ماسٹر معین کے بیٹے چھ سالہ محمد اشیش کا ننگی تار پے ہاتھ لگنے کے باعث ننھا پھول موقع پے ہی مرجھا گیا۔

اسی طرح نواحی علاقہ نامہ جندیکا میں قائم زمیندار کے پولٹری فارم پے ملازم ندیم اور وسیم کو اُس وقت کرنٹ لگا جب وہ معمول کے مطابق مرغیوں کے ڈربوں میں داخل ہوکر مرغیوں کو خوراک اور پانی فراہم کرنے میں مصروف تھے کہ اچانک پانی والے ہاہنی برتنوں میں کرنٹ آگیا جو اِس قدر شدید تھا کہ مذکورہ دونوں غریب محنت کش موقع پے ہی جاں بحق ہو گئے، دریں اثناء تینوں افراد کی موت کی خبر سُن کر اِن کے گھروں میں گہرام مچ گئی اور صفِ ماتم بچھ گئی۔