ڈی سی او سلمان غنی اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کے زیر صدارت اجلاس

DCO Salman Ghani Kasur Meeting

DCO Salman Ghani Kasur Meeting

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصور سلمان غنی اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کے زیر صدارت تین روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مسعود طارق ، ای ڈی او ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی ‘ای ڈی او سی ڈی حامد علی شہزاد ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ناصر اسلام ‘ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر و انچارج پولیو مہم ڈاکٹر محمد خالد ‘اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی ، اے سی پتوکی محمد نواز گوندل ، اے سی چونیاں شیخ سلیم خالد ، اے سی کوٹ رادھاکشن سرمد تیمور، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر ثمرہ خرم ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال میڈم شہناز ، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر فاتح عظمت اللہ ، پی آر ایس پی سے محمد آصف ڈوگر ،مذہبی رہنما حاجی نذیر احمد ، صدر پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن شبیر ہاشمی ، پاکستان ڈاکٹر ایسوسی ایشن قصور سے عبدالقدوس کھوکھر ، ڈی او سوشل ویلفیئر عباد علی جتالہ ‘ڈی او پاپولیشن ویلفیئر میاں محمد امجد فاروق ‘ڈی او سول ڈیفنس مسز نگہت ریاض ‘ڈپٹی ڈی ایچ اوز ہیلتھ قصور ‘پتوکی ‘چونیاں ‘کوٹ رادھا کشن اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کوانچارج پولیو مہم ڈاکٹر محمد خالد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع قصور میں پولیو مہم 14تا 16فروری 2016ء تک منعقد ہو رہی ہے جبکہ 17فروری کو فالواپ ہو گا۔ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں5لاکھ 82ہزار109بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے اور اس کیلئے مجموعی طور پر 1297ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جن میں1125موبائل ٹیمیں ‘122فکسڈ اور 50ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

انہوں مزید بتایا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیس اڈا جات اور گھر گھر جانیوالی ٹیموں کو اگر کوئی مسئلہ ہوا تو انکی مدد کریگی ‘محکمہ ریونیو لوگوںمیں آگاہی کی مہم اور رہ جانیوالے بچوں کی نشاندہی اورپولیو ٹیموں کی علاقہ میں معاونت کریگا۔محکمہ ایجو کیشن صبح کے وقت اسمبلی میں بچوں کو پولیو آگاہی کے حوالے سے لیکچر ،سکولوں کے مین گیٹ پر بینرز ،اڈا جات پر سکائوٹس اور جہاں ضرورت ہو گی وہاں سٹاف مہیا کریگا۔ محکمہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ این جی اوز کو پولیو ڈے کی آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر آمادہ اور مختلف مقامات پرقطرے پلوانے کیلئے کیمپس لگوائے گا ۔محکمہ پی آر ایس پی اور پاپولیشن ویلفیئر مہم کے دوران جہاں ضرورت پڑی وہاں عملہ مہیا کرینگے ۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور کے عہدیداران پرائیویٹ کلینکس پر عوام کو پولیو سے بچائو بارے آگاہی دینگے۔

ڈی او سی او یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو پابند کرینگے کہ وہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کی مکمل معاونت اور انکا ہاتھ بٹائیں ۔محکمہ اوقاف اور مذہبی رہنما مسجد وں میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو پولیو سے بچائو کے متعلق آگاہی اور انکاری بچوں کو قطرے پلوانے میں مدد کرینگے۔

اس موقع پر ڈی سی او قصور سلمان غنی نے تمام محکمہ جات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ ہیلتھ کیساتھ ملکر پولیو مہم کو کامیاب کریں اور اس میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈی سی او نے مزید کہا کہ لوگوں کی آگاہی کیلئے اہم شاہراہوں پر فلیکسز اوربینرز آویزاں کئے جائیں اور پولیو مہم شروع ہونے سے قبل ضلع بھر میں اس کی بھرپور تشہیر کی جائے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب للیانی(رجسٹرڈ)