مجلس اعزاء بسلسلہ شہادت حضرت فاطمہ الزہرہ آج امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح روڈ پر منعقد ہو گی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مجلس اعزاء بسلسلہ شہادت حضرت فاطمہ الزہرہ و بلند درجات شہداء حضرت لعل شہباز قلندر (آج) مورخہ 9 مارچ 2017ء بروز جمعرات بعد نماز مغربین امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح روڈ کراچی پر منعقد ہوگی۔

مجلس سے آغا شبیر الحسن طاہری خطاب فرمائیں گے جبکہ نظامت پروفیسر نجمی حسن ،حدیث کساء رضا مولائی ،سوز خوانی ابرار فتح پوری ،سلام ارتضیٰ جونپوری ،سہیل شاہ اور نوحہ خوانی ایس ایم نقی و برادران (انجمن ذوالفقار ) انجام دینگے۔

خادم فرش اعزاء حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے سربراہ سید حیدر عباس رضوی و عمار یاسر زیدی نے تمام مومن و منات سے مجلس میں شرکت کی استداء کی ہے۔

جاری کردہ :۔ سیکریٹری اطلاعات
حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان