دپیکا اداکاری کے بعد اب ہالی ووڈ میں فلمیں بنائینگی

Deepika Padukone

Deepika Padukone

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہوراداکارہ دپیکا پڈوکون نے قلیل عرصے میں خوب کامیابی سمیٹی ہے اوراب وہ ہالی ووڈ میں پروڈیوسر بھی بننے جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون جوہالی ووڈ کی فلم سیریزٹرپل ایکس کی تیسری فلم ’’دی ریٹرن آف ایکسنڈرکیج‘‘ میں اداکاروین ڈیزل کے ساتھ مرکزی کردارنبھانے جا رہی ہیں اب وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ پریانکا چوپڑا کی طرح ہالی ووڈ میں پروڈیوسربھی بنیں گی۔ر

پورٹ کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ میں ایکشن فلم کو پروڈیوس کرنا چاہتی ہیں، اداکارہ نے پروڈکشن کر نے کے لیے فلموں کے سکرپٹ بھی پڑھنا شروع کردیئے ہیں۔واضح رہے دپیکا نہ صرف بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والی اداکارہ ہیں بلکہ وہ ٹوئٹر پر بھی سب سے زیادہ فالوکی جانے والی اداکارہ ہیں۔