ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے متعلقہ ادارئے قومی جذبہ سے سرشار ہوکر خدمات سرانجام دیں، واجد علی شاہ

Layyah Meeting

Layyah Meeting

لیہ (محمد صدیق پرہار) ضلع لیہ میں 35 کروڑ روپے کی لاگت سے تجویز کردہ 82 ترقیاتی منصوبوں اور پہلے سے جاری 33ارب 95کروڑ 70لاکھ روپے کے مجموعی تخمینہ سے 794 ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے متعلقہ ادارئے قومی جذبہ سے سرشار ہوکر خدمات سرانجام دیں تاکہ ترقی کے ثمرات سے شہریوں کو جلد مستفید کیا جا سکے۔

یہ بات صوبائی وزیر بچائو قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ نے ڈسڑکٹ کوراڈ ی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میںڈپٹی کمشنر واجدعلی شاہ ، ممبر صوبائی اسمبلی سردارقیصر عباس خان مگسی ،چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،وائس چیئرمین نورمحبوب میلوانہ ،چیئرمین ایم سی لیہ حافظ محمد جمیل ،چیئرمین ایم سی چوبارہ مظہر حسین مگسی ،چیئرمین ایم سی فتح پور چوہدری اظہار حسین کاہلوں ،چیئرمین ایم سی چوک اعظم ملک ریاض حسین گرواں ،چوہدری رضوان احمد،سید فضل حسین شاہ ،اے ڈی سی فنانس منظور احمد خان چانڈیہ ،سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ،ڈی ڈی کالجز ڈاکٹر خادم حسین ملک ،محکمہ بلڈنگ ،ہائی وئے ،1122،زراعت ،لائیوسٹاک ،جنگلات ،لوکل گورنمنٹ،سپورٹس و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈی او پلاننگ عرفان انجم نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی تجویز کردہ 82ترقیاتی سکیمیںجبکہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کے تحت 794ترقیاتی سکیموں کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیمیں بروقت مکمل کرنے کے لیے متعلقہ محکمے ذمہ دار ہوں گے۔

اس لیے بھر پور مانیٹرنگ کے لیے منظم میکنیزیم تشکیل دے کر اقدامات عمل میں لائے جائیںاور جو ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل پائے جاچکے ہیں انہیں متعلقہ محکموں کے حوالے کرنے سے پہلے بھر پور جانچ پڑتال کرلی جائے اور کسی قسم کی کمی نہیں رہنی چاہیے تاکہ ان کا افتتاح کرکے شہریوں کو مستفید کیا جاسکے۔

محمد صدیق پرہار